مہمند ایجنسی ،یکہ غنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، جھڑپ میں 6دہشت گر د ہلاک ،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:10

مہمند ایجنسی ،یکہ غنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، جھڑپ میں 6دہشت ..
مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے در میان جھڑپ کے نتیجے میں 6دہشت گر د ہلاک ہوگئے،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق گذشتہ روز مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غنڈ کے علاقہ میچنئی مو صل کو ر میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ اپریشن کے دوران دہشت گردوں اورفرنٹئیر کورکے جوانوں کے درمیان جھڑ پ ہو ئی ۔جھڑپ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے چھ دہشت گردوں کو مار دئیے جبکہ ان دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برامد کر لیا گیا جس کو سیکیورٹی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لئے۔

متعلقہ عنوان :