Live Updates

بلدیاتی امیدواروں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

آئندہ انتخابات میں منفی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا ‘عبدالعلیم خان کی ضلعی عہدیداروں سے گفتگو

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:08

بلدیاتی امیدواروں کی عبدالعلیم خان سے ملاقات ،تحریک انصاف میں شمولیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان سے گجرانوالہ سے بلدیاتی امیداواروں نے چوہدری رضوان چیمہ کی سربراہی میں ملاقات کی جنہوں نے اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔گجرانوالہ سے یونین کونسل33کے پور ے بلدیاتی پینل وائس چیئرمین مبارک علی منہاس، جنرل کونسلرز شہباز میر، ملک شہباز میر ،یوسف گورائیہ اور یوتھ کونسلر ز علی امجد چوہدری اور مبین اشرف کھوکھر بھی اس موقع پر موجود تھے جنہوں نے عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے غیر مشروط طور پر پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا اعلان کیا ۔

عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی میں شمولیت پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اور اب انہیں دوبارہ کسی قیمت پر اقتدار میں آنے کا موقع نہیں ملے گا اس موقع پر ایم پی اے شعیب صدیقی ، سابق صوبائی وزیر شوکت بھٹی اور مہر واجد عظیم بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے تمام اضلاع کے صدور اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کی چئیرمین سیکرٹریٹ میںہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالعلیم خان نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں منفی سیاست کا خاتمہ ہو جائے گا اور عوام کو بے بنیاد نعروں پر بے وقوف بنانے والوں کی ہمیشہ کیلئے چھٹی ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکن ابھی سے الیکشن کی تیاریوں کا آغاز کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ موثر انداز میں انتخابی مہم کو یقینی بنایا جا سکے ،عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے پیش نظر بھی تمام اضلاع میں بھرپور انداز میں جواب دیا جائے تاکہ حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا جا سکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات