ڈاکٹر عاصم ودیگر کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث یکم اپریل تک ملتوی

ہفتہ 18 مارچ 2017 17:08

ڈاکٹر عاصم ودیگر کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت جج کی عدم حاضری کے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) ڈاکٹر عاصم ودیگر کے خلاف دو نیب ریفرنسز کی سماعت جج کی عدم حاضری کے باعث 462 اور70 ارب ریفرنسز کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت نے ڈاکٹر عاصم کے خلاف 462 ارب روپے اور جے جے ویل ایل میں17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت یکم اپریل تک ملتوی کردی سماعت احتساب عدالت کے جج سعد قریشی کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث ملتوی گئی ۔احتساب عدالت کے جج سعد قریشی کی مدت ملازمت کو مکمل ہوئے پانچ روز ہوچکے ہیں تاہم ابھی تک کوئی نیا جج مقر نہیں کیا گیا جس کے باعث مقدمہ کی سماعت ملتوی کی گئی دوسری جانب ڈاکٹر عاصم کو بیماری کے باعث جیل سے بھی نہیں لایا گیا۔