آزادحکومت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے‘ قراء کرام کی تعیناتی کے لیے این ٹی ایس کالزوم ظالمانہ اقدام ہے‘ عربی پڑھنے اور پڑھانے والے مدرسین کو انگلش کے خول سے گزار نا بدترین زیادتی ہے

آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے ترجمان کابیان

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) آزادحکومت نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع فراہم کرے‘ قراء کرام کی تعیناتی کے لیے این ٹی ایس کالزوم ظالمانہ اقدام ہے‘ عربی پڑھنے اور پڑھانے والے مدرسین کو انگلش کے خول سے گزار نا بدترین زیادتی ہے۔ سابقہ ادوار میں نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے چالیس سال عمر کااضافہ کرکے کام لیاگیا۔

لیگی حکومت نوجوانوں کو سر سے اتارنے کے لیے اسطرح کے اقدامات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام کے ترجمان نے اخباری بیان میں کیا۔ انھوںنے کہا قاری اور عربی معلم جن لوگوں کوتعینات کیاجاتاہے، ان لوگوں نے انگریزی پڑھی ہی نہیں ، انھوںنے انگریزی کبھی پڑھانی نہیں ۔پھر انھیںاین ٹی ایس کے خول سے کیوں گزار اجاتاہے۔انھوںنے کہا قاری اور عربی معلم کے لیے این ٹی ایس کالزوم بدترین زیادتی ہے۔ انھوںنے کہا مسلم لیگ کی حکومت نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیداکرے۔ عمر کی حد تک چالیس سے 35سال تک کرنا نوجوانوں پر روزگار کے مواقع تنگ کرنے کے مترادف ہے۔ انھوںنے کہا حکومت اسطرح کے ظالمانہ اقدامات سے گریز کرے۔

متعلقہ عنوان :