حکومت سوشل میڈیا کے لیے قواعدوضوابط وضع کرے‘آئے روز توہین رسالت کاارتکاب سامراجی قوتوں کی بد ترین سازش ہے‘ مسلمان عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں

جمعیت علماء اسلام مظفرآباد ڈویژن کے امیر مولاناقاضی منظور الحسن‘مولانا عبدالمالک ‘علامہ عطاء اللہ علوی و دیگر کا احتجاجی مظاہرہ سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:55

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) حکومت سوشل میڈیا کے لیے قواعدوضوابط وضع کرے‘آئے روز توہین رسالت کاارتکاب سامراجی قوتوں کی بد ترین سازش ہے‘ مسلمان عقیدہ ختم نبوت وناموس رسالت کو اپنی جان سے زیادہ عزیز سمجھتے ہیں۔ مدارس اور مساجد ملکی ترقی اور استحکام میں اہم کردار ہیں۔ پاکستان کلمہ کی بنیاد پربنا، قرآن وسنت کے قوانین کورائج کرکے ہی تمام مسائل سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔

گستاخان رسول ؐ کو فوری گرفتار کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار آل جموں وکشمیرجمعیت علماء اسلام مظفرآباد ڈویژن کے امیر مولاناقاضی منظور الحسن ، مرکزی راہنماء مولانا عبدالمالک ایڈووکیٹ، مرکزی راہنماء علامہ عطاء اللہ علوی ، مولاناقاضی طیب منظور،مولانا منظوراحمد ودیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر توہین رسالت کاارتکاب کرنے والوں کے خلاف حکومت پاکستان کاروائی کرکے نشان عبرت بنا ئے۔

انھوںنے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کومبارکباد دیتے ہوئے توہین رسالت پران کے موقف کوخراج عقید ت پیش کیا۔ ۔ انھوںنے کہا عقیدہ ختم نبوت مسلمانوں کے ایمان کی اساس ہے۔ باطل اور طاغوتی قوتیں مسلمانوں کے ایمان پرڈاکہ ڈالنے کے لیے توہین رسالت کے لیے قادیانیوں کا مسلسل استعمال کررہی ہیں۔ انھوںنے کہا قادیانی اسلام اور پاکستان کے لیے ناسور ہیں،جن کاپاکستان کی تعمیروترقی میںرکاوٹیں ڈالنااور مسلمانوںکے ایمان پرڈاکہ ڈالنے کی مکروہ سازشیں کرناہے۔انھوںنے کہا اسلام دشمن عناصر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے کے لیے اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :