راولاکوٹ کے وکلا گزشتہ اڑھائی ماہ سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہڑتال کیے ہوئے ہیں ‘ ان کے مطالبات پورے کرنے کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جو افسوسناک ہے

جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق آرگنائزر و جنرل سیکرٹری ضلع پونچھ سردار سیاب شریف کی بات چیت

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:55

راولاکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے رہنما ،سابق آرگنائزر و جنرل سیکرٹری ضلع پونچھ سردار سیاب شریف نے کہا ہے کہ راولاکوٹ کے وکلا گزشتہ اڑھائی ماہ سے اپنے جائز مطالبات کے حق میں ہڑتال کیے ہوئے ہیں لیکن ان کے مطالبات پورئے کرنے کے لیے حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے جو افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ وکلا کی ہڑتال کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور ان کے عدالتی معاملات گزشتہ اڑھائی ماہ سے التواء کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر پیپلزپارٹی وکلا کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے اور ہم حکمرانوں سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر وکلا کے مطالبات پورئے کریں ورنہ وکلا کے مطالبات کے حق میں جموں وکشمیر پیپلزپارٹی بھی وکلا کے شانہ بشانہ ہو گی اور حالات کی سنگینی کی ذمہ داری ہم پر نہیں ہو گی سردار سیاب شریف نے کہا کہ آزاد کشمیر کے حکمرانوں کے طرز عمل سے لگتا ہے کہ انہیں صرف اقتدار سے غرض ہے انہیں عوامی مشکلات اور مسائل کے حل سے کوئی غرض نہیں ہے حکومت آزا دکشمیر کی یہ پالیسی قابل افسوس ہے اور زیادہ دیر تک نہیں برداشت کی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :