وزیراعظم فاروق حیدر ‘وزیر مال فاروق سکندر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس کامنزہ ہسپتال کوٹلی کا تفصیلی دورہ

ہسپتال کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منزہ حنیف ملک اور ان کے جملہ سٹاف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:55

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان،وزیر مال سردار فاروق سکندر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے منزہ ہسپتال کوٹلی کا تفصیلی دورہ کیا کوٹلی سے چڑہوئی روانگی سے قبل وہ منزہ ہسپتال گے جہاں ہسپتال کی مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر منزہ حنیف ملک اور ان کے جملہ سٹاف نے وزیراعظم کا پرتپاک استقبال کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے دوران وزٹ اپنا طبی معائنہ بھی کروایا راجہ فاروق حیدر خان اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاس اور وزیر مالیات سردار فاروق سکندر نے ہسپتال کے سپشلسٹ بلاک ،او پی ڈی،آپریشن تھیٹرز،سرجیکل اور میڈیکل وارڈز،میڈیکل سٹور ،لیبارٹری اور کیفے ٹیریا کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر وزیراعظم نے ہسپتال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں اتنا جدید ترین ہسپتال پورے آزاد کشمیر میں نہیں ہے اس ہسپتال کو وزیراعظم پاکستان کے ہیلتھ پرگرام میں شامل ہونا چاہیے ہسپتال کے اندر سوشل ویلیفیر کا نظام بھی لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ حنیف ملک بہترین سیاستدان تو ہیں ہی وہ بہترین سوشل ورکر بھی ہیں اس کا اندازہ یہاں آ کر ہوا وزیراعظم صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ محمد حنیف ملک کی ملحقہ رہائش گاہ پر بھی گئے جہاں ان کے اعزاز میں پر تکلف ٹی بریک دی گئی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوٹلی راجہ ارشد محمود،ایس پی کوٹلی چوہدری زوالقرنین سرفراز ،ضلعی صدر راجہ ایوب خان ،جنرل سیکریٹری خورشید قادری ،صدر حلقہ ایک ظفر ملک ،راجہ مشتاق خان،سابق امیدوار اسمبلی چڑہوئی،لیگی ٹکٹ ہولڈر یوسف ملک،سردار طاہر محمود ایڈووکیٹ پی آر او،سردار محمد علی خان ،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،حاجی اصغر ملک،سٹی صدر سردار زاہد خان،سید کوثر مجید گیلانی،پروفیسر مشتاق ملک،سردار عارف ناز،سردار مشہود محمود،ارشد نقوی،ملک آصف،حبیب ملک،سردار معروف طفیل،ملک وقاص کشمیری سمیت کثیر تعداد میں لیگی قائدین و کارکنان موجود تھے۔