نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں حکومت حوصلہ افزائی کرے گی‘ دنیا میں جہاں بھی تبدیلی آئی یا آزادی کی تحریک چلی اس میں نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،اہل مغرب کا ایجنڈا ہے کہ امت مسلمہ کا نوجوان لہولعب میں غرق ہوں اس کے متباد ل کے طور پر جماعت اسلامی یوتھ نے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہتمام کیا ہے جو خوش آئند ہے

جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:53

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر وممبر قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے ،دنیا میں جہاں بھی تبدیلی آئی یا آزادی کی تحریک چلی اس میں نوجوانوں نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ،اہل مغرب کا ایجنڈا ہے کہ امت مسلمہ کا نوجوان لہولعب میں غرق ہوں اس کے متباد ل کے طور پر جماعت اسلامی یوتھ نے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کا اہتمام کیا ہے جو خوش آئند ہے ‘حکومت نوجوانوں کو مثبت سرگرمیاں اور کھیلیوں کے لیے وسائل اور سہولیات فراہم کرے،ان خیالات کااظہار انہوں نے جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر ٹورنامنٹ کے فائنل میں بطو ر مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر جماعت اسلامی یوتھ کے صدر امجد یعقوب ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل راجہ نزاکت علی خان،امیر جماعت اسلامی ضلع جہلم ویلی پروفیسر شوکت سمیت دیگر قائدین نے ٹورنامنٹ میںشرکت کی،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ نوجوان مثبت سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقبوضہ کشمیر کے ان بھائیوں کو بھی نہ بھولیں جو آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں مقبوضہ وادی میں حق وباطل کا معرکہ فائنل مرحلے میں ہے بیس کیمپ کے نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس میں کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ نوجوان پوری امت کا اثاثہ ہیں وہ ہماری ریاست کا مستقبل ہیں وہ اپنے آپ کو دین سے جوڑیں دینی تعلیمات پر عمل کریں قرآن وسنت کے ساتھ اپنے تعلق کو مضبوط کریں ۔