سوشل میڈیا پر تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پولیس کانسٹیبل نے پھلوں کی ریڑھی لگا لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 16:34

سوشل میڈیا پر تنخواہ نہ ملنے پر احتجاج کرنے والے پولیس کانسٹیبل نے ..
بہاولپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : سوشل میڈیا پر سات ماہ سے تنخواہ کی عدم ادایگی پر احتجاج کرنے والے پولیس کانسٹیبل نے پھلوں کی ریڑھی لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہ کی عدم ادائیگی کے بعد اب پولیس کانسٹیبل دین محمد نے ڈی پی او آفس کے باہر پھلوں کو ٹھیلہ لگا لیا۔  میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو تنخواہوں کی منتقلی کر دی گئی ہے جبکہ دین محمد اپنی دستاویزات دکھا کر یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اسے تاحال تنخواہ کی ادائیگی نہیں کی گئی۔

دین محمد کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں غربت کا راج تھا اور میرے بچے بھوکے مر رہے تھے جو مجھ سے دیکھا نہیں گیا اور میں نے پھلوں کا ٹھیلہ لگانے کا فیصلہ کیا۔ دین محمد نے بتایاکہ میں نے ٹھیلہ لگانے کے لیے ڈی پی او آفس کے باہر کا انتخاب اس لیے کیا کہ شاید انہیں خیال آ جائے کہ میں ایک سرکاری ملازم تھا جس نے کوئی جُرم نہیں کیا تھا بلکہ محض اپنی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

دین محمد کا کہنا تھا کہ میرا تبادلہ لاہور پولیس لائن میں کیا تو گیا تھا لیکن مجھے وہاں نہ تو سرکاری ملازم تسلیم کیاجاتا ہے اور نہ ہی داخلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ دین محمد نے کہا کہ میں آئندہ الیکشن میں شہباز شریف کے مقابلے میں لاہور آ کر الیکشن لڑوں گا اور الیکشن میں بھرپور حصہ لوں گا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل دین محمد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے سات ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کی شکایت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کو مناظرے کا چیلنج بھی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :