نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے،انکے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے،آصف زرداری
پیپلزپارٹی کے پاس دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی موجود ہے، اوباما کے دور میں پاکستان کی ترقی،کامیابی میں امریکاکی دلچسپی بہت کم تھی، پاکستان پرحملہ کرنیوانے دہشتگردوہی ہیں جوامریکا،دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہے ہیں،انسداد دہشتگردی صرف عسکری جنگ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ بھی ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے انسداددہشتگردی میں پاکستان کے کردارکااعتراف کیا ہے، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے اس جنگ میں 60ہزار سے زائد فوجی اورعام شہری مارے گئے،سابق صدر آصف علی زرداری کا معروف امریکی جریدے میں مضمون
ہفتہ 18 مارچ 2017 16:37
(جاری ہے)
انھوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی کے پاس دہشتگردی کے خلاف جامع حکمت عملی موجود ہے وزیر اعظم نوازشریف کے دور میں شفافیت اور جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے،وزیر اعظم نواز شریف کا طرزحکومت آمرانہ ہے۔
حقیقی معنوں میں جمہوری اداروں کے قیام کی ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پرحملہ کرنیوانے والے دہشتگردوہی ہیں جوامریکا،دیگر ملکوں کو نشانہ بنارہے ہیں،انسداد دہشتگردی صرف عسکری جنگ نہیں بلکہ نظریات کی جنگ بھی ہے، نئی امریکی انتظامیہ نے انسداددہشتگردی میں پاکستان کے کردارکااعتراف کیا ہے ۔انھوںنے کہاکہ امریکا کی پاکستان میں اربوں ڈالرزکی سرمایہ کاری سے ملک میں استحکام بڑھا ہے ۔امریکی کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہیں۔انھوںنے کہاکہ پاکستان کواپنے عسکری،تجارتی اتحادیوں کیساتھ تعاون بڑھانا چاہیے،امریکی کانگریس کے حالیہ منفی اقدامات ہماری پارٹنرشپ کی خلاف ورزی ہے۔انھوںنے کہاکہ امریکی سرمایہ کاری سے شدت پسندی کے خطرات بھی کم ہوئے ہیں۔پاک امریکہ شراکت داری میں ایمان کی واضح خلاف ورزی ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہمارے شہری بھی امریکی شہریوں جیسے امن پسند ،اپنے بچوں کیلئے استحکام،آزادی اورامید سے زیادہ کچھ تلاش کررہے ہیں۔ سابق صدرنے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑی قیمت ادا کی ہے اس جنگ میں 60ہزار سے زائد فوجی اور سول افراد مارے گئے ۔دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے 60بلین سے زائد کی معاشی قیمت چکائی اور یہ لاگت وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑھتی جارہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
شیر افضل مروت کی حفاظتی ضمانت منظور،پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.