ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئیں

سابق مشیر پٹرولیم کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہے ،بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:29

ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع کرادی گئیں
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئی ہیں۔ڈاکٹرعاصم کی آنکھوں میں تکلیف کے باعث بینائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کوسابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دو نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،دوران سماعت جمع کرائی گئی ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہے جبکہ بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے،ان کو روز مرہ کے معاملات میں دقت کا سامنا ہے۔احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 2 ریفرنسز کی سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :