فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، وہ مظلوم ثابت ہوگئے، شاہی سید

ایم کیو ایم پاکستان اور لندن ایک ہی ،آج نہیں تو کل اکٹھا ہوجائیں گے ،رہنما اے این پی

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:26

فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، وہ مظلوم ثابت ہوگئے، شاہی سید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) اے این پی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ ادارے اپنی تضحیک خود کر رہے ہیں،ایسی گرفتاری اور رہائی سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا، کیوں کہ وہ مظلوم ثابت ہوگئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور لندن ایک ہی ہیں، دونوں اپنے کرمنل لوگوں کو بچانا چاہتے ہیں ، آج نہیں تو کل اکٹھا ہوجائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ جو گیم ہورہا ہے اس سے فائدہ فاروق ستار کو ہوگا۔