عدالت کا فاروق ستار کو پیر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 16:05

عدالت کا فاروق ستار کو پیر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : عدالت نے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو پیر تک گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ فاروق ستار اور عامر خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ پولیس کو مقدمات کی حساسیت کو سمجھنا ہو گا۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ جس پر تفتیش افسر نے عدالت کو بتایا کہ فاروق ستار کی گرفتاری کے لیے ضلعی سطح پر ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خلاد مقبول صدیقی سمیت دیگر نامزد رہنماؤں کو بھی گرفتار کر کے پیر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :