ْنئی دہلی ،آوارہ کتوں نے بیوی کو قتل کر کے لاش دبانے والے ملزم کے عزائم خاک میں ملا دئیے

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:20

ْنئی دہلی ،آوارہ کتوں نے بیوی کو قتل کر کے لاش دبانے والے ملزم کے عزائم ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) بھارتی شہر دہلی میں آوارہ کتوں نے بیوی کو قتل کر کے لاش دبانے والے ملزم کے عزائم خاک میں ملا دئیے۔تفصیلات کے مطابق دہلی کے جنوبی علاقے سنگم وہار کے رہائشی محمد انیس نامی 36سالہ شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کو چھریوں اور بیلچوں کے پے در پے وا ر کر کے قتل کر دیا اور پھر وقوعہ چھپانے کیلئے لاش کو اٹھا کر قریبی جنگل میں دبانے نکلا تو آوارہ کتوں کا ایک جھنڈ پیچھے پڑ گیا جنہوں نے ملزم کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ،ْاگلے روز ہمسائیوں نے سڑک پر خون کے نشانات دیکھ کر پولیس کوآگاہ کر دیا جس کے بعد ہمسائیوں کی جانب سے لاش کی شناخت ہونے پر انیس نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس حکام نے بتایا کہ دوران تفتیش انیس نے بتایا کہ بیوی کی لاش کو اٹھا کر گلی سے گزرتے وقت آوارہ کتوں نے بھونکنا شروع کر دیا جس پر میں گرفتاری کے خوف کے باعث لاش گھر سے کچھ میٹر دور ہی پھینک کر واپس آگیا ۔

(جاری ہے)

ملزم نے دوران تفتیش پولیس کے سامنے موقف اپنایا کہ اسے اپنی بیوی کے بارے میں شک تھا کہ اس نے کسی اور کیساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں جس پر ایک روز قبل جھگڑا بھی ہوا اور پھر اگلے روزاسے نے خاتون کو قتل کر دیا ۔لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔

متعلقہ عنوان :