پاناما پر پھٹیچر اور ریلو کٹوں سے صبر نہیں ہورہا ،ْوزیر مملکت عابد شیر علی

ہفتہ 18 مارچ 2017 16:09

پاناما پر پھٹیچر اور ریلو کٹوں سے صبر نہیں ہورہا ،ْوزیر مملکت عابد ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ نواز شریف نی40 سالہ کا ریکارڈ پیش کیا ہے ،ْریلو کٹو کے پاس 10 سالہ ریکارڈ تک نہیں ،ْپاناما کیس پر تمام پھٹیچر اور ریلو کٹوں سے صبر نہیں ہورہا۔ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے سے پہلے ہی اس پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں، یہ پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹنا چاہتے ہیں ،ْ لال حویلی شیخ رشید جیسے ریلو کٹے سے ضرور خالی کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے پر اثر انداز ہونے والوں کے خلاف عدالت اور چیئرمین پیمرا کو بھی نوٹس لینا چاہیے ،ْ ہم سیاسی پھٹیچروں اور ریلو کٹوں کو آئین اور قانون کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، جب فیصلہ ہوجائے تو جو چاہے کریں، ٹیمپرنگ نہ کریں ،ْچیئر مین پیمرا کو بھی نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے شیخ رشید کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مجھے تولال حویلی سے ان کا تابوت نکلتا نظر آرہا ہے ،ْ اس جیسے قانون اور آئین شکن کو توہین عدالت کے زمرے میں لے کر جانا چاہیے۔وزیر مملکت نے کہا کہ نواز شریف 2018 کے بعد بھی وزیراعظم رہیں گے۔