فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا ، ہوسکتا ہے پولیس نے عدالت میں حاضری کیلئے روکا ہو ،وزیراعلیٰ سندھ

ہفتہ 18 مارچ 2017 15:01

فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا ، ہوسکتا ہے پولیس نے عدالت میں حاضری ..
سیہون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا ہوسکتا ہے پولیس نے فاروق ستار کو عدالت میں حاضری کیلئے روکا ہو،فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں،ایبٹ آباد کمیشن کی رپورٹ آجائے تو حسین حقانی کا معاملہ واضح ہوجائے گا،مردم شماری کا عمل خفیہ رکھا جائے گا تو خدشات جنم لیں گے،سانحہ سہیون شریف کے متاثرین کو امدادی چیک جلد دیئے جائیں گے۔

ہفتہ کو بھان سید آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فاروق ستار کو گرفتار نہیں کیا گیا تھا ہوسکتا ہے پولیس نے فاروق ستار کو عدالت حاضری کیلئے روکا ہو،فاروق ستار کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہیں،عدالت نے پولیس کو فاروق ستار کی گرفتاری کا حکم دے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد کمیشن رپورٹ آجائے تو حسین حقانی کا معاملہ واضح ہوجائے گا،مردم اور خانہ شماری کے اعدادوشمار کا اندراج پنسل سے نہیں ہونا چاہیے،امید ہے شماریات والے مردم اور خانہ شماری کی شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ مردم شماری کو شفاف بنانے کیلئے وفاقی وزیرخزانہ کو خط لکھا تھا،مردم شماری کا عمل خفیہ رکھا جائے گاتو خدشات جنم لیں گے،نہیں کہتا کہ سارے اعدادوشمار شیئر کیے جائیں،بلاک میں موجود گھروں اور افراد کا ڈیٹا عوام سے شیئر کیا جاناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ سانحہ سیہون شریف کے متاثرین کو امدادی چیک جلد دیئے جائیں گے