اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کرپشن کے الزامات مسترد کر دئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 14:46

اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے کرپشن کے الزامات مسترد کر ..
پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : اسپیکر خیبر پختونخواہ اسمبلی اسد قیصر نے اپنے اوپر عائد کرپشن کے الزامات مسترد کر دئے ۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں اسد قیصر نے اپنی جائیداد کی تمام تر تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ 2009ء میں 5 کینال کی زمین دو قسطوں میں خریدی تھی۔ کہا گیا کہ میرا 35 کروڑ روپے کا بنگلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو بھی میرا 35 کروڑ روپے کا بنگلہ ڈھونڈے گا میں اسے گفٹ کر دوں گا۔

میں خود کرائے کے گھر پر رہتا ہوں۔

(جاری ہے)

میری زمین بے نامی نہیں الیکشن کمیشن میں ڈکلئیرڈ ہے۔ میں نے 11 لاکھ روپے کا ویلتھ ٹیکس دیا ہے میرا بھائی بنی گالہ میں کرائے کے بنگلے پر رہتا ہے۔ غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینئیر پوزیشن پر تقرریوں کے لیے اشتہار دیا گیا۔ این ٹی ایس کے ذریعے امتحان بھی لیا گیا۔ ٹوٹل 7 بھرتیاں ہوئیں جن میں سے 38 فور کلاس سمیت دیگر ملازمین اور ریٹائر کوٹا کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمبلی میں پہلی مرتبہ این ٹی ایس ٹیسٹ کے ذریعے تقرریاں کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :