برازیل نے چین کیلئے برآمدات میں دوگنا اضافہ کردیا

جنوری اور فروری میں چین کے لئے برازیل کی برآمدات کا حجم 6.246ارب ڈالر رہا، وزارت تجارت

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:50

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) چین کے لئے برازیل کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2017ئ کے پہلے دو مہینوں کے درمیان دو گنا اضافہ ہو گیا ، برازیل کی برآمدات میں 94.3فیصد کا اضافہ ہوا جو تیل اور لوہے کی خام برآمدات کی وجہ سے ہوا۔

(جاری ہے)

صنعت اور غیر ملکی تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ جنوری اور فروری میں چین کے لئے برازیل کی برآمدات کا حجم 6.246ارب ڈالر رہا ، ان برآمدات میں تیل ، لوہا ، سویا بین ، لکڑی کا سامان اور گوشت شامل ہیں ، چین لوہے اور سویا بین برآمد کے لئے مقررہ طلب رکھتا ہے ، برازیل کی برآمدات میں یہ اضافہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوا ، تیل ، لوہا اور سویا بین چین کو برآمد کی جانیوالی اشیائ میں 77فیصد ہوتی ہے ،برازیل نے اسی مد ت کے دوران امریکہ کو 1.896ارب ڈالر کی اشیائ برآمد کیں ، چین برازیل کی زرعی اشیائ کی خریداری کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :