حریت قائدین کی گرفتاریاں اور نظربندیاں انتہائی قابل مذمت ہیں،حریت کانفرنس

اقدام کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے،بیان

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:46

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) کل جماعتی حریت کانفرنس نے حریت رہنما سید علی گیلانی اور سینئر رہنما محمد اشرف صحرائی کی گرفتاریوں اور نظر بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اقدام کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے ۔اپنے ایک بیان میں حریت ترجمان ایاز اکبر نے کہا کہ حریت رہنمائوں کی نظر بندی کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ کی عکاس ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نازی ازم کی دبائو اور تشدد کی پالیسی اپنا کر کشمیریوں کی اپنے حق کیلئے اٹھنے والی ہر آواز کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ حکام حریت رہنماؤں کو پرامن طریقے سے بھی انکی سیاسی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دے رہے جبکہ ان رہنماؤں پر قدغنیں عائد کرنے ،انکے مذہبی معاملات میں بھی مداخلت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران اور انکی کٹھ پتلیاں خواہ تشدد کا کتنا ہی استعمال کریں وہ کشمیریوں کو انکی حق خودارادیت کی جدوجہد سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹا سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :