ڈیرہ غازی خان:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی رینجرز پر فائرنگ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ برآمد

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:45

ڈیرہ غازی خان:موٹر سائیکل سوار ملزموں کی رینجرز پر فائرنگ،کوئی جانی ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ڈیرہ غازی خان میں رینجرز پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو جوابی کارروائی کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رینجرز پر حملے کا یہ واقعہ ہفتے کے روز ڈیرہ غازی خان میں تھانہ صدر کی حدود میں پیش آیا،جہاں رینجرز اہلکاروں نے چیکنگ کی غرض سے موٹرسائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ ملنے کے بعد رکنے کے بجائے موٹرسائیکل پر سوار 2مسلح ملزمان کی جانب سے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ رینجرز اہلکاروں کی بروقت بھرپور جوابی کارروائی سے دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا،جنہیں بعد ازاں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا جبکہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ۔