امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا

لیپ ٹاپ میں ہیلری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کی مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں،امریکی میڈیا کا دعویٰ

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:44

امریکی خفیہ ادارے کا لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا
وا شنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) نیویارک میں خفیہ ادارے کے ایک اہلکار کی گاڑی میں سے بظاہر وہ لیپ ٹاپ چوری کر لیا گیا جس میں ٹرمپ ٹاور سے متعلق منصوبے اور دیگر حساس معلومات موجود تھیں۔خفیہ ادارے نے تصدیق کی ہے کہ یہ انکرپٹڈ لیپ ٹاپ گزشتہ روز غائب کیا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق اس لیپ ٹاپ میں ڈیموکریٹک کی سابق صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے پرائیویٹ ای میلز کے استعمال کے حوالے سے مجرمانہ انکوائری کی تفصیلات موجود تھیں۔

(جاری ہے)

پولیس وہاں پر لگے خفیہ کیمروں کی مدد سے مشتبہ شخص کی شناخت کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔خفیہ ادارے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارا ایک اہلکار اس مجرمانہ عمل کا نشانہ بنا ہے جس میں ہمارے ادارے کی جانب سے جاری کیے جانے والا لیپ ٹاپ چوری ہو گیا ہے۔‘ادارے کا مزید کہنا تھا کہ ’اس لیپ ٹاپ میں کئی سکیورٹی لیئرز جن میں فل ڈسک انکرپشن شامل ہے لگائی گئی ہیں‘اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ان تمام اشیا کو گاڑی میں رکھے ہوئے ایک بیگ میں سے چوری کیا گیا۔ بعد میں بیگ تو مل گیا لیکن اس میں لیپ ٹاپ موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :