حضرت فاطمة الزہرہؓ کی ولادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس 20مارچ کو 3 بجے سہہ پہر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) آنحضورؐ کی دختر حضرت فاطمة الزہرہ ؓ کی ولادت کے سلسلے میں مرکزی امام حسین کونسل کے زیر اہتمام کانفرنس 20مارچ کو 3 بجے سہہ پہر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی جس میں ملک بھر سے ایک ہزار سے زائد علماء مشائخ شرکت کرینگے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت ڈاکٹر غضنفر مہدی نے کی اجلاس میں کانفرنس کے پروگرام کو آخری شکل دے دی گئی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایسی کانفرنسیں دیگر شہروں یعنی لاہور ،کراچی ، ملتان ، حیدر آباد ، خیرپورمیرس، گوادر،گلگت بلتستان اور سرگودہا میں بھی ہونگی۔

متعلقہ عنوان :