سیہون اور گردونواح میں4.5شدت کا زلزلہ، جانی نقصا ن نہیں ہوا

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:21

سیہون اور گردونواح میں4.5شدت کا زلزلہ، جانی نقصا ن نہیں ہوا
سیہون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) سہیون اور گردونواح میں 4.5شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ سیہون اور نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس سے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز ٹنڈو آدم سے 20کلو میٹر دور تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 18کلو میٹر زیر زمین تھی۔حکام کے مطابق ابتدائی اطلات میں زلزلے سے کسی مقام پر جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔

متعلقہ عنوان :