سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں

ڈاکٹرعاصم کی آنکھوں میں تکلیف کے باعث بینائی متاثرہونے کاخدشہ ہے ،ْرپورٹ میں دعویٰ

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:21

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کراچی کی احتساب عدالت میں جمع کرا دی گئیں ڈاکٹرعاصم کی آنکھوں میں تکلیف کے باعث بینائی متاثرہونے کاخدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کیخلاف دو نیب ریفرنسز کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی،دوران سماعت جمع کرائی گئی ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کی دائیں آنکھ میں دھندلاپن بڑھ رہا ہے جبکہ بائیں آنکھ کی نظر تیزی سے کمزور ہورہی ہے ،ْان کو روز مرہ کے معاملات میں دقّت کا سامنا ہے۔احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف دو ریفرنسز کی سماعت جج کے کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے کے باعث یکم اپریل تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :