پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم کی تیسری برسی منائی گئی

ہفتہ 18 مارچ 2017 14:07

پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم کی تیسری برسی منائی گئی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) 1965 کی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی لازوال تاریخ رقم کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ ایم ایم عالم کی تیسری برسی گزشتہ روز منائی گئی ۔رپورٹ کے مطابق 1965 کی جنگ میں بحیثیت پاک فضائیہ کے پائلٹ کے ایم ایم عالم نے ایسی داستان رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

اپنی ہوا بازی کے کارناموں سے اس وقت کے سکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے بھارت کو ناکوں چنے چبوا دیئے اور اس کے پانچ جنگی طیارے ایک منٹ میں مار گرائے۔

ان کا یہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائیہ بلکہ جنگی ہوا بازی کی تاریخ کا بھی ایک معجزہ تصور کیا جاتا ہے۔ایم ایم عالم 6 جولائی 1935 کو بھارت کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 1953 میں پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں ان کی بے مثال جرات اور بہادری کے باعث ستارہ جرات سے بھی نوازا گیا۔ وہ 1982 میں ایئر کموڈور کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ ایم ایم عالم 18 مارچ 2013 کو طویل علالت کے بعد 78 برس کی عمر میں اِس دارفانی سے کوچ کر گئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :