یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن 3 نہیں 5 بچے پیدا کریں، ترک صدر کا مشورہ

یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا، ہم ان لوگوں کے دہرے چہروں سے اب بیزار ہو چکے ہیں۔ کہاں گئی دین و اعتقاد کی آزادی اتنے ہی بہادر ہو تو پھر یہودی ٹوپی پر بھی پابندی لگا، ان کے کئی چہرے ہیں،ترک صدر رجب طیب اردگان کا تقریب سے خطاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:48

یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن 3 نہیں 5 بچے پیدا کریں، ترک صدر کا مشورہ
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مارچ2017ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے یورپ میں مقیم تارکین وطن کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 3 نہیں بلکہ5 بچے پیدا کریں،کیونکہ یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایسکی شہر میں خطاب کرتے ہوئے ترک صدر نے تارکین وطن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یورپ میں مقیم ترک تارکین وطن خطے کا مستقبل ہیں، آپ یورپ کو اپنائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یورپی ملکوں میں مقیم اپنے بھائی بہنوں سے صدا بند ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اچھے علاقوں میں قیام کرائیں ،بہترین گاڑیوں پر سواری کریں، معیاری گھروں میں رہائش اختیار کریں۔ تین نہیں پانچ بچے پیدا کریں۔ کیونکہ یورپ کا مستقبل آپ ہی ہیں، آپ کے ساتھ کی گئی حق تلفیوں کا بہترین جواب یہی ہو گا۔

(جاری ہے)

یورپی یونین کی عدالت ِ عالیہ کے ہیڈ اسکارف پر پابندی عائد کرنے کا بھی ذکر کرنے والے اردگان نے کہا کہ ہم ان لوگوں کے دہرے چہروں سے اب بیزار ہو چکے ہیں۔

کہاں گئی دین و اعتقاد کی آزادی اتنے ہی بہادر ہو تو پھر یہودی ٹوپی پر بھی پابندی لگا۔ ان کے کئی چہرے ہیں۔ڈچ حکومت کی جانب سے ترک وزرا کے ساتھ نسل پرست، فاشسٹ اور نیو نازیوں کا برتا کیے جانے پر بھی اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے صدر ِ ترکی کا کہنا تھا کہ ہمارے اینٹی ڈیموکریٹک، اعتقاد کی آزادی کے خلاف میری مملکت کے وزرا اور خاصکر خاتون وزیر پر اپنے دروازے بند کرنے والے اور اپنی سر زمین تصور کیے جانے والے قونصل خانے تک جانے کی بھی اجازت نہ دینے والوں پر اب ہمارے دروازے بھی بند ہیں۔ معذرت کے ساتھ کہتا ہوں کہ میرے وزیر خارجہ پر سفر کرنے کی پابندی لگانے والوں پر اب کے بعد ہمارے دروازے بھی بند ہیں۔

متعلقہ عنوان :