ہمایون ڈویلپمنٹ فائونڈیشن کے زیر اہتمام دیر لوئر کی دوتحصیلوں میں ثقافتی جرگہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:26

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) ڈائریکٹر آف کلچر خیبرپختونخوا کے زیر اہتمام رچ پراجیکٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت ثقافتی ورثے کی احیا ء سے متعلق سرگرمیاں زور وشور سے جاری ہیں‘ اس سلسلے میں ہمایوں خان ڈویلپمنٹ فائونڈیشن ’’ایچ کے ڈی ایف‘‘ ضلع دیر کی دو تحصیلوں بلامبٹ اور لعل قلعہ میں ان سرگرمیوں کا انعقاد کررہی ہے‘ فائونڈیشن کے تحت ان ثقافتی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز حاجی آباد تحصیل بلامبٹ میں عمران حسین ایڈوکیٹ کے حجرے میں ثقافتی جرگے کے انعقاد سے کیا‘ اس ثقافتے جرگے میں علاقے کے مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی‘ شرکاء نے حجرے کی اہمیت وآفادیت پر روشنی ڈالی اور اپنے خیالات کااظہار کیا‘ انہوں نے کہاکہ حجرہ ہماری ثقافت کا اہم ستون ہے اس کی آفادیت پشتون ثقافت وروایات کا اہم حصہ ہے‘ اس موقع پر نوشروان یوسفزئی نے اپنے بچپن میں حجرے کے مشران سے سیکھی گئی روایات پر روشنی ڈالی‘ فائونڈیشن کے چیئرمین ہمایون خان نے اپنے علاقے میں ثقافتی سرگرمیوں کی پاسداری کیلئے حکومت کے رچ پراجیکٹ کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :