ائیر پورٹ ٹرمینل پر فائرنگ ، پیرس کا ائیر پورٹ خالی کروالیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 مارچ 2017 13:15

ائیر پورٹ ٹرمینل پر فائرنگ ، پیرس کا ائیر پورٹ خالی کروالیا گیا
پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 مارچ2017ء) : پیرس کے اورلی ائیر پورٹ پر پولیس  کے سکیورٹی آپریشن کے دوران ائیر پورٹ ٹرمینل پر فائرنگ ہوئی جس کے فوری بعد ائیر پورٹ کو خالی کروالیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مسافروں نے بتایا کہ ائیر پورٹ کے اندر فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں جبکہ کچھ افراد کو یرغمال بنانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ ایک مسافر نے بتایا کہ فائرنگ ائیر پورٹ کے جنوبی ٹرمینل پر کی گئی۔ تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :