ٹرمپ کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کی لندن سے معذرت

ہفتہ 18 مارچ 2017 13:19

ٹرمپ کے الزامات پر وائٹ ہاؤس کی لندن سے معذرت
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) امریکی صدر کی جانب سے برطانوی خفیہ ایجنسی پر ان کی جاسوسی کے الزامات کے بعد لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاؤس نے برطانوی حکومت سے معذرت کرلی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی حکام نے کہاکہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر اپنے برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں اس تنازع پر امریکی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔حکام کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری شون اسپائسر بھی واشنگٹن میں موجود برطانوی سفیر کم ڈیروچ سے رابطے میں معاملے پر وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق میک ماسٹر اور شون اسپائسر برطانوی حکومت سے معذرت کرچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :