سعودی عدالت نے مذہبی مبلغ کو ٹوئٹر پر پیغام جاری رکھنے سے روک دیا

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:37

سعودی عدالت نے مذہبی مبلغ کو ٹوئٹر پر پیغام جاری رکھنے سے روک دیا
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) سعودی عرب کی ایک عدالت نے ایک مذہبی مبلغ پر سماجی میل جول کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری رکھنے پر پابندی عائد کردی ہے ۔سعودی اخبار کی رپورٹ کے مطابق عواد القرنی نامی مبلغ کے ٹوئٹر پر دوملین کے قریب فالوورز ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہاکہ عدالت نے نقص امن کے الزام میں ان پرٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔عدالت نے مذہبی مبلغ کو ایک لاکھ سعودی ریال جرمانے کی ادائیگی کا حکم بھی دیا ہے۔واضح رہے عواد القرنی پر قبل ازیں کالعدم تنظیم اخوان المسلمین سے روابط کے الزامات عائد کئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :