مشرقی افغانستان میں خصوصی کارروائی میں داعش کے 40ارکان ہلاک ، ننگرہار میں صوبائی وزیر مذہبی امور کے گھر کے قریب خودکش حملہ میں وزیر کے بھا ئی ہلاک

ہفتہ 18 مارچ 2017 12:06

مشرقی افغانستان میں خصوصی کارروائی میں داعش کے 40ارکان ہلاک ، ننگرہار ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) مشرقی افغانستان میں خصوصی کارروائی میں داعش کے 40ارکان ہلاک ہوگئے، ننگرہار میں صوبائی وزیر مذہبی امور کے گھر کے قریب خودکش حملہ میں وزیر کے بھا ئی ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطا بق کابل میں وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیاہے کہ ننگرہار کے ضلع کوٹ میں افغان سپیشل فورسز کی کارروائی میں شدت پسند تنظیم داعش کے 40ارکان ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اس علاقے میں متعدد دیہات کوداعش کے قبضے سے چھڑا لیا گیاہے۔ننگرہار میں گزشتہ کئی ماہ سے داعش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں اوراب تک تنظیم کے سینکڑوں ارکان کی ہلاکت کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ننگرہار میں صوبائی وزیر مذہبی امور کے گھر کے قریب خودکش حملہ میں وزیر کے بھا ئی ہلاک ہوگئے۔حکام نے خودکش حملے میں مولوی حقانی کے بھائی شاہ ولی کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔خوست میں خودکش حملے میں ایک افغان فوجی اہلکار ہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔