جاسوسی کے الزامات- لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاوس نے برطانوی حکومت سے معافی مانگ لی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 18 مارچ 2017 11:39

جاسوسی کے الزامات- لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاوس نے برطانوی حکومت ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ۔2017ء) امریکی صدر کی جانب سے برطانوی خفیہ ایجنسی پر ان کی جاسوسی کے الزامات کے بعد لندن کے شدید احتجاج پر وائٹ ہاوس نے برطانوی حکومت سے معافی مانگ لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی حکام کا کہنا تھا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر ایچ آر میک ماسٹر اپنے برطانوی ہم منصب سے بات چیت میں اس تنازع پر امریکی پوزیشن واضح کرچکے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کا مزید کہنا تھا کہ وائٹ ہاوس کے پریس سیکریٹری شون اسپائسر بھی واشنگٹن میں موجود برطانوی سفیر کم ڈیروچ سے رابطے میں معاملے پر وضاحت پیش کرچکے ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے ایک سینئر عہدیدار کے مطابق میک ماسٹر اور شون اسپائسر برطانوی حکومت سے معذرت کرچکے ہیں ۔ دوسری جانب لندن میں برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کے ترجمان کا صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انہیں وائٹ ہاوس سے اس بات کی یقین دہانی کرائی جاچکی ہے کہ ان الزامات کو دہرایا نہیں جائے گا۔

اس سوال کے جواب میں کہ کیا وائٹ ہاوس نے معاملے پر باقاعدہ معافی مانگی گئی ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو ختم کیا جائے، ہمیں یقین دہانی کرائی جاچکی ہے کہ آئندہ ان الزامات کو نہیں دہرایا جائے گا۔


متعلقہ عنوان :