افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لئے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔اعزاز چوہدری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 18 مارچ 2017 11:39

افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لئے پاکستان اور امریکا ..
واشنگٹن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18 مارچ۔2017ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لئے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اعزاز چوہدری نے واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں پہلی پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ نئی امریکی انتظامیہ کے لئے پاکستان کا پیغام واضح ہے کہ ہم مل کر افغانستان میں دیرپا امن کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لئے ضروری ہے۔امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔


متعلقہ عنوان :