احتیاطی تدابیر اپنانے سے ڈینگی اورپولیوجیسے مرض سے بچاجاسکتاہے‘ اسسٹنٹ کمشنر

ہفتہ 18 مارچ 2017 11:14

قصور۔18 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) احتیاطی تدابیر اپنانے سے ڈینگی اورپولیوجیسے مرض سے بچاجاسکتاہے‘پرہیز علاج سے بہترہے‘ڈینگی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کوٹرادھاکشن سیف اللہ ساجدنے ڈینگی کے حوالے سے اے سی آفس میں ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر میٹنگ میں سماجی راہنما اسلم علی‘ڈپٹی ڈسٹرکٹ ویلفیئرآفیسر جاویدشیخ‘محکمہ ہیلتھ کے افسران نے شرکت کی، اس موقع پر سیف اللہ ساجداسسٹنٹ کمشنرکوٹرادھاکشن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پانی کے ٹھہرنے والی جگہوں کو ڈھانپ کر رکھنا چاہئیے ‘گھروں میں ٹینگی کوڈھکن کوصحیح طرح ڈھانپ کررکھیں ‘ٹائرورکشاپس میں باقاعدہ ڈینگی سپرے کیاجائے‘ ہمیں ڈینگی سے چھٹکاراحاصل کرنے کیلئے اپنی اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہوگی کیونکہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے صحت مند معاشرہ ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :