اسلام آباد:قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیرکارحادثے میں جاں بحق

Fahad Shabbir فہد شبیر ہفتہ 18 مارچ 2017 09:41

اسلام آباد:قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیرکارحادثے میں جاں بحق
بہاولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18مارچ۔2017ء) متعدد میڈلز اپنے نام کرنے والی قومی ایتھلیٹ نادیہ نذیر کار حادثے میں بیٹے سمیت جاں بحق ہو گئی ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی ایتھلیٹ کی گاڑی کو حادثہ  بہاولنگرکے قریب پیش آیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے وقت ان کا 5 سالہ بیٹا بھی اُن کے ہمراہ تھا جو حادثے میں جاں بحق ہو گیا ۔ نادیہ نذیراسلامک گیمزکےتربیتی کیمپ میں  شامل تھیں۔ نادیہ نذیرنےساؤتھ ایشین گیمزاوراسلامک گیمزمیں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اور ایتھلیٹکس فیڈریشن کا حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :