یمن کے قریب 42 صومالی تارکین وطن ہلاک،اقوام متحدہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 09:41

یمن کے قریب 42 صومالی تارکین وطن ہلاک،اقوام متحدہ
اقوام متحدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) اقوام متحدہ کی ایک ذیلی ایجنسی کے مطابق بحیرہ احمر کے قریب آبنائے باب المندب سے گزرنے والی ایک کشتی پر حملے میں 42 صومالی مہاجرین ہلاک ہو ئے ہیں۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والے تارکینِ وطن کے پاس سے اقوام متحدہ کے ہائی کمیشن برائے مہاجرین کی مہیا کردہ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔حوثی باغیوں کے مطابق یہ مہاجرین ایک فضائی حملے میں ہلاک ہوئے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا۔ دوسری جانب جنیوا میں آئی او ایم کے ترجمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایسی خبروں کی تصدیق نہیں کر سکتے ، جن کے مطابق ایک اپاچی گن شب ہیلی کاپٹر اس حملے کا ذمہ دار ہے۔