امریکہ میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا میری اولین ترجیح ہے،دونوں ملک ماضی میںایک دوسرے سے تعاون کرتے رہے ہیں، مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا،امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

ہفتہ 18 مارچ 2017 10:52

امریکہ میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا میری اولین ترجیح ہے،دونوں ملک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مارچ2017ء) امریکا میں پاکستان کے سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کی پہلی ترجیح ہے۔ جمعے کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک انتہائی اہم منصوبہ ہے جو گیم چینجر ثابت ہوگا جس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی وجہ سے یورپی ممالک پاکستان میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو پاکستان میں ترقی و خوشحالی کا باعث بنے گا اور عوام خوشحال ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ امیگریشن سے متعلق ٹرمپ کے حکمنامے سے پاکستان کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں پاکستان کا تشخص اجاگر کرنا میری اولین ترجیح ہے۔ پاکستان اور امریکہ ماضی میں بھی ایک دوسرے سے تعاون کرتے رہے ہیں اور اب مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔