تہمینہ درانی نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کردیا

ان کا (ن) لیگ میں رہنا پارٹی کیلئے نقصان دہ ہے‘حکمران ہمارے ملازم ہیں ان سے ہم نے کام کروانا ہے‘ جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی کے حوالے سے جو باتیں کیں وہ صرف ایک گھرکونہیں پورے پختون گھرانوں کوتھپڑماراہے اور میں بھی پٹھان ہوں یہ مجھے بھی تھپڑ پڑا ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 مارچ 2017 23:43

تہمینہ درانی نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو پارٹی سے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) سماجی کارکن و وزیر اعلیٰ پنجاب کی اہلیہ تہمینہ درانی نے (ن) لیگ کے رکن قومی اسمبلی میاں جاوید لطیف کو پارٹی سے نکالنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا (ن) لیگ میں رہنا پارٹی کیلئے نقصان دہ ہے‘حکمران ہمارے ملازم ہیں ان سے ہم نے کام کروانا ہے ۔

(جاری ہے)

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں تہمینہ درانی نے کہا کہ جاوید لطیف نے مراد سعید کی فیملی کے حوالے سے جو باتیں کیں وہ صرف ایک گھرکونہیں پورے پختون گھرانوں کوتھپڑماراہے اور میں بھی پٹھان ہوں یہ مجھے بھی تھپڑ پڑا ہے اس لیے (ن) لیگ فوری جاوید لطیف کو پارٹی سے فارغ کر یں کیونکہ ایسی زبان استعمال کر نیوالے پارٹی کیلئے نقصان دہ ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پورا یورپ ویلفیئراسٹیٹ ہے مگر کوئی بھی مسلمان ملک ایسا کیوں نہیں پاکستان پہلامسلم ویلفیئراسٹیٹ بنے گااس کام کومیں کر کے ہی رہوں گی حکمران ہمارے ملازم ہیںان سے ہم نے کام کروانا ہے ۔