وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین کی ملاقات

پاکستان یورپی یونین کیساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبے پر کام کررہی ہے،توقع ہے ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی یونین تعاون کریگا،، مریم اورنگزیب اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں ہرممکن تعاون فراہم کرینگے، سفیر یورپی یونین

جمعہ 17 مارچ 2017 23:36

وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین کی ملاقات
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) وزیرمملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبے پر کام کررہی ہے،توقع ہے ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی یونین تعاون کریگا۔ جمعہ کو وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے یورپی یونین کے سفیر جین کاٹین نے ملاقات کی ۔

ملاقات میں میڈیا،اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔حکومت صحافیوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے منصوبے پر کام کررہی ہے،توقع ہے ذرائع ابلاغ کے تربیتی پروگرام میں یورپی یونین تعاون کریگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور آزاد معاشرے کیلئے اظہاررائے کی آزادی ناگزیرہے،وزیراعظم محمدنوازشریف اظہاررائے کی مکمل آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔

صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں،صحافی پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے قومی ثقافت کو اجاگرکر رہے ہیں۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق تفریحی سرگرمیوں کیلئے فلم پروڈکشن کی جامع پالیسی بنا رہے ہیںمعیاری پروڈکشن سے عوام کو سماجی و اقتصادی ترقی سے آگاہی حاصل ہوگی۔ یورپی سفیرنے وزیرمملکت کو روم ٹریٹی کی 60سالہ تقریبات میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اطلاعات اور ثقافت کے شعبوں میں ہرممکن تعاون فراہم کرینگے۔