مردم شماری کا عمل بہتر طریقے سے جاری ہے،قے کے عوام مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیں

ڈپٹی کمشنر پشین طارق الرحمان بلوچ کی مختلف علاقوں کے دورہ کے موقع پر بات چیت

جمعہ 17 مارچ 2017 23:34

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) ڈُپٹی کمشنر طارق الرحمن بلوچ نے کہا کہ مردم شماری کا عمل بہتر طریقے سے جاری ہے علاقے کے عوام مہم میں انتظامیہ کا ساتھ دیتے ہوئے قومی فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں مہم میں خلل ڈالنے کو کسی صورت نہیں بخشا جائیگا ڈسٹرکٹ میں جاری مردم شماری میں فارنرز اوررجسٹرڈ افغان مہاجرین کے علاوہ کسی افغان رفیوجز یا فارنر کو نمبر الاٹ نہیں کئے جائینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو خانہ شماری مہم کے دوران مختلف ایریاز میں دورے پر انہوں نے کہا کہ پشین شہر پر امن وامان کی صورتحال مثالی ہے رکاوٹ ڈالنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائینگے جاری مہم کے دوران امن کی فضاء کو برقراررکھنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ڈسٹرکٹ میں جاری مردم شماری کے حوالے سے ہر قسم کی شکایات کیلئے جوائنٹ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جس میں ایف سی پولیس اور لیویز شامل ہے قائم کنٹرول رومز کا مقصد ہر شکایت کا بروقت آزالہ کرنا ہے مہم میں شامل تمام ٹیموں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :