پشاور ، پویس کا سرچ آپریشن، 4 اشتہاریوں سمیت 63 جرائم پیشہ افراد گرفتار،منشیات ،اسلحہ برامد

جمعہ 17 مارچ 2017 23:28

پشاور ، پویس کا سرچ آپریشن، 4 اشتہاریوں سمیت  63 جرائم پیشہ افراد گرفتار،منشیات ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) کیپٹل سٹی پولیس نے صوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر ،اشتہاری مجرمان ، جرائم پیشہ اور منشیات فروشوںکے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 63 جرائم پیشہ،مشتبہ افراد اور منشیات فروشوںکو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی ہے ۔

جبکہ 11 غیر رجسٹرڈ کرایہ داروںکو بھی گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز پشاور سجاد خان کی نگرانی میںصوبائی دارالحکومت پشاور میں امن و امان بر قرار رکھنے کیلئے سماج دشمن عناصر، اشتہاری مجرمان ،جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب 04اشتہاری مجرمان سمیت 63جرائم پیشہ،مشتبہ ، ومنشیات فروشوںکوگرفتار کرکے انکے قبضے سے 01 عدد کلاشنکوف ،4عدد پستول،6عدد میگزین ،سینکڑوںمختلف بور کے کارتوس،6کلو گرام چرس اور 11 بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ 11غیر رجسٹرڈ کرایہ داروںکو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :