دہشت گردوں کے حملوں سے موثر انداز میں نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کریں ، انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا عمل تیز کریں

قائمقام انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سید آخترعلی شاہ کی اعلی پولیس حکام کو ہدایت

جمعہ 17 مارچ 2017 23:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) قائمقام انسپکٹرجنرل آف پولیس خیبرپختونخوا سید آخترعلی شاہ نے اعلی پولیس حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ دہشت گردوں کے حملوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے بھر پور حکمت عملی وضع کریں اور ان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کا عمل تیز کریں۔یہ ہدایت انہوں نے سنٹرل پولیس آفس پشاور میں ایڈیشنل آئی جی پیز اور صوبہ بھر کے ریجنل پولیس افسروں کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جاری کیں۔

قائمقام آئی جی پی نے شرکاء کو ہدایت کی کہ وہ دہشت گردی اوردیگر جرائم سے متعلق درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیکران سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی اپنائیں اور ان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر موثرآپریشن شروع کریں۔

(جاری ہے)

انہیں مزید ہدایت کی گئی کہ وہ تفتیشی کے معیارکو مزید بہتر بنائیں اوراب تک رونما ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کو ورک آئوٹ کرنے کا عمل تیز کریں۔

انہیں شیڈول فور میں شامل افراد کی موثر اور بامعنی نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں سیف سٹی پراجیکٹس اور فورنزک سائنس لیبارٹری کا بھی جائیزہ لیا گیا۔ اور شرکاء کو ہدایت کی کہ ہ سیف سٹی پراجیکٹ کے بارے میں متعلقہ اداروں سے مربوط کوارڈنیشن قائم کرکے اس پر کام کی رفتار تیز کریںاور فورنزک لیبارٹری کو جدید سہولیات سے آراستہ(State of the art) بنائیں قائمقام آئی جی پی نے فورنزک سائنس لیبارٹری کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور دہشت گردوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف مقررہ اہداف کے حصول کے لیے اس میںاعلیٰ تعلیمی یافتہ افراد تعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شرکاء کو مزید ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کے بارے میں موثر پلان وضع کرکے اس سے نمٹنے کے لیے ہر وقت الرٹ اور تیار رہیں۔ شرکاء کوصوبے میں مردم شماری کی ڈیوٹی پر مامورٹیموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی گئی۔قبل ازیں ریجنل پولیس افسروں نے قائمقام آئی جی پی کو اپنے اپنے ریجنز میں درپیش چیلنجوں ،دہشت گردوں سے نمٹنے کی تیاری اور لائحہ عمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :