وزیر خزانہ کی سی ڈی اے کو سمند ر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آ باد میں رہائشی سیکٹر تعمیر کرنے کی ہدایت

پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے،حکومت اسلام آباد کو ایک جدید شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے سے مکمل تعاون کریگی، اسحاق ڈار کا اجلاس سے خطاب

جمعہ 17 مارچ 2017 23:23

وزیر خزانہ کی سی ڈی اے کو سمند ر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آ باد میں ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 مارچ2017ء) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاق کے ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کو ہدایت کی ہے کہ وہ سمند ر پار پاکستانیوں کے لئے اسلام آ باد میں رہائشی سیکٹر تعمیر کرے تاکہ ان کو منافع بخش ،محفوظ سرمایہ کاری اور رہائشی مواقع مل سکیں،حکومت اسلام آباد کو ایک جدید شہر بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے سی ڈی اے سے مکمل تعاون کرے گی، پاکستان کی معاشی ترقی کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا رہا ہے،جسکی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مختلف مواقعوں بشمول رئیل اسٹیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے گہری دلچسپی لے رہے ہیں ، پاکستانی تارکین وطن بھی ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ، حکومت سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون کرے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں سی ڈی کی ترقیاتی سرگرمیوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،وزارت کیڈ، وزارت خزانہ اور سی ڈی اے کے سینئر حکام نے شرکت کی ۔اجلاس کو آگاہ کیا گیا سی ڈی اے اسلام آباد کو جدید شہر بنانے کیلئے کوششیں کر رہا ہے اور شہر کی بہتری اور صفائی کیلئے بھی انتظامات کر رہا ہے ۔

وفاقی وزیر خزانہ نے کہا حکومت اسلام آباد کو ایک جدید شہر بنانے اور شہریوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں سی ڈی اے سے مکمل تعاون کرے گی ۔وزیرخزانہ نے سی ڈی اے کو کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کیلئے رہائشی کالونی تعمیر کی جائے تاکہ ان کو منافع بخش ،محفوظ سرمایہ کاری اور رہائشی مواقع مل سکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے مجوزہ رہائشی کالونی میں زمین کی خریداری کیلئے رجسٹریشن ،زمین کے ریکارڈ اور اس حوالے سے تمام دستاویزی عمل کو آ سان بنانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے سہولتیں فراہم کی جائیں ۔

وزیر خزانہ نے کہا پاکستان کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ معاشی ترقی کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موقعوں بشمول رئیل اسٹیٹ سے فائدہ اٹھانے کیلئے گہری دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ، اس طرح سمندر پار پاکستانی بھی ملک میں سرمایہ کاری کے حوالے سے موقعوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے دلچسپی کا اظہار کر رہے ہیں ، حکومت اس حوالے سے سرمایہ کاروں سے مکمل تعاون کرے گی ۔ (وخ+ ن م)

متعلقہ عنوان :