اس سال سندھ حکومت نے 12لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقررکیا ہے، نثار احمد کھوڑو وزیر خوراک سندھ

جمعہ 17 مارچ 2017 23:23

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) سینئر صوبائی وزیر محکمہ خوراک نثاراحمد کھوڑو نے کہا ہے کہ اس سال سندھ حکومت نے 12لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقررکیا ہے اس مقصد کیلئے سندھ بھر میں 470گندم خریداری کے مراکز قائم کردئے ہیں۔یہ اعلان انہوںنے میرپورخاص فوڈ گودام میں گندم خریداری کے مرکز کاباقائدہ افتتاح کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی جانب سے اندرون ِ سندھ میں 15مارچ سے ہی گندم خریدنے کے مراکز قائم کردئے گئے ہیں انہوںنے کہاکہ بیرون ممالک میں گندم کی ریٹ پاکستان کے مقابلے میں کم ہیں اس لئیء مزید گندم ایکسپورٹ نہیں کرسکتیء یہی وجہ ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے لوگوں کو سستا آٹا فراہم کرنے کیلئے عوام کو سبسڈی دی جارہی ہے جس کا اضافی خرچ 600روپے فی من سندھ حکومت برداشت کررہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گذشتہ سال سندھ میں 442مراکز قائم کئے گئے تھے جبکہ اس سال اضافہ کرکی470کردئے گئے ہیںاور کہا کہ گذشتہ سال گندم خریداری کا ہدف 11لاکھ میٹرک ٹن تھا جبکہ اس سال اضافہ کرکی12لاکھ میٹرک ٹن کردیا گیا ہے صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ سندھ میں گندم کی پیداوار 50لاکھ میٹرک ٹن ہے جوکہ ساری کی ساری گندم سندھ حکومت خرید نہیں سکتی اسی لئے ہرسال ہدف مقررکیاجاتا ہے انہوں نے کہا کہ اس سال 16ایکٹراور اس سے بھی کم زمین کے چھوٹے کاشتکار سے بھی گندم خریدی جائے گی اور کہا کہ گندم خریدنے کی مدمیںاسٹیٹ بنک کا سندھ حکومت پر 93ارب روپے کا قرضہ ہے انہوںنے کہا کہ گذشتہ سال 3لاکھ میٹرک ٹن گندم ایکسپورٹ کی گئی انہوںنے مزیدکہاکہ گندم خریداری کو شفاف بنانے کیلئے کاشتکاروں پر مشتمل ڈویژنل اور ضلع سطح کمیٹیاں تشکیل دی ہیںنثار کھوڑو نے کہا کہ اس سال میرپورخاص میں گندم خریدنے کا ہدف 3لاکھ 85ہزار بوریاں جبکہ عمرکوٹ ضلعے میں 2لاکھ 70ہزار بوریاں خریدنے کا ہدف مقررکیا ہے انہوں نے کہا کہ باردانہ تقسیم کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاسکو کو بھی لکھا ہے کہ وہ یہاں سے گندم خریدے اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک علی بخش مہر نے بتایا کہ ضلع میرپورخاص میںگندم خریداری کے 21مراکز جبکہ عمرکوٹ میں38مراکز قائم کردئے گئے ہیں اس موقع پر ایم این اے میر منور تالپور، ایم پی اے خیرالنساء مغل، حاجی نوراحمد بھرگڑی، سابق ایم این اے پیر آفتاب شاہ جیلانی، سابق ایم پی اے سید علی نواز شاہ رضوی، سابق ایم پی اے شمیم آراء پنہور، چیئرمین ضلع کونسل میر انور تالپور، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زاہد حسین میمن، ڈائریکٹر فوڈ محمد بچل راہوپوتہ، ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر میرپورخاص میر علی محمد تالپور، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عمرکوٹ امجد میمن، ایوان زراعت کے رہنماء زاہد بھرگڑی ، ملوک راجڑ اور دیگر افسران اور پارٹی ورکرز بڑی تعداد میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :