وزیر اطلا عات مشتا ق غنی کا ریسکیو 1122کے صو با ئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ

جمعہ 17 مارچ 2017 23:20

وزیر اطلا عات مشتا ق غنی کا ریسکیو 1122کے صو با ئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء)صوبا ئی وزیر اطلا عا ت مشتا ق غنی نے ایمر جنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے صو با ئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ۔ریسکیو 1122کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹراسد علی خان نے وزیر اطلا عا ت کو ریسکیو کا رگر دگی سے آگا ہ کر تے ہو ئے بتا یا کہ عوام کو 7منٹ کے کم وقت میں ان کی دہلیز پر میڈ یکل ، آگ ، عما رت گرنے اور حا دثا ت کی صو ر ت میں سہولیا ت فراہم کر تے ہیں جس کی وجہ سے اب تک ایک لا کھ سے زائد افراد کی جا نیں اور املاک بچا ئی جا چکی ہیں۔

ریسکیو 1122نے عوام کو بروقت اور بہتر ین سہو لیا ت فراہم کر نے اور ریسپا نس ٹائم کو مزید کمی لا نے کے لیے پشاور میںریسکیو 1122کے سٹیشنز کی تعداد سات سے بڑھا کر 12کر دی گئی ہے ۔ ڈاکٹر اسد علی خا ن نے کہا کہ صو با ئی حکو مت ریسکیو 1122 کو پو رے صو بے تک پھیلا رہی ہے اور عا لمی معیا ر کے جدید آلا ت بھی خر ید ے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس سے ایمر جنسی کے دوران عوام کو بہترین سہو لیا ت فراہم کی جا ئیں گی ۔

وزیر اطلا عا ت مشتا ق غنی نے ریسکیو 1122 کی خد مات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122کے اہلکا ر گمنام ہیروز ہیں جو بلاتفر یق اور لا لچ عوام کی خدمت میں دن رات مصر وف عمل ہیں۔ جس سے عوام کے جا ن وما ل کے تحفظ کا یقینی بنا یا گیا۔جس کی وجہ سے موجودہ حکو مت ریسکیو 1122 کو صو بے کے تما م اضلا ع میں شروع کرنے کے لیے ترجیحی بنیا دوں پر اقداما ت اٹھا رہی ہے۔

مشتاق غنی نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی ایمبو لینسز، مشینر ی اور اہلکا ر بین الا قوامی معیا ر کے عین مطا بق ہیں ۔ ریسکیو 1122کی جا نب سے عوام کو زند گی بچا نے اور آگ سے بچا ؤ کی بنیا دی ٹرینگ مفت فراہم کر نے اور اس کا دائر ہ کا ر مزید بڑھا نے پر زور دیا ۔ صو با ئی حکو مت ریسکیو 1122 کی استعدادکا ر بڑھا نے کے لیے کسی بھی قسم کے وسا ئل کی کمی کو آڑے نہیں آنے دیں گے ۔