مر دم شماری کا عمل عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کی کلید ہے ، ڈپٹی کمشنر

جمعہ 17 مارچ 2017 23:08

پاکپتن۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2017ء) مر دم شماری کا عمل عوام کو سہولیات سے آراستہ کرنے کی کلید ہے ، آبادی کے اعداد وشمار کی بنیاد پر ہی مستقبل کے چلینجز نمٹنے اور ترقی کی منازل طے کرنے کیلئے سمت معتین کی جاتی ہے جس سے ترقی کی نئی راہیں کھلتی ہیں ،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عرفان احمد سندھو نے مختلف مقامات پر مر دم شماری/ خانہ شماری ٹیموںکی چیکنگ کر تے ہوئے کہا ، اس موقع پر متعلقہ اداروں کے افسران بھی مو جو دتھے، انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی نگر انی میں مردم شماری / خانہ شماری کی مہم جاری ہے، عوام مردم شماری کی ٹیموں سے تعاون کر یں اور مردم شماری کے تمام اعداد و شمار مکمل طور پر درست مہیا کریں ، انہو ں نے کہا کہ غلط اعداد وشمار دینے والو ں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مردم شماری کے عمل کے زریعے اعداد وشمارواضح ہوں گئے جس سے ملکی ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے گا اور حکومت اس عمل کے زریعے زیادہ سے زیادہ لوگو ں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے پلاننگ اور مو ثر اقدامات کیے جا سکیں گئے۔