ایشیائی ترقیاتی بنک کے وفد کی خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محکمہ آبنوشی نظام الدین سے ملاقات

جمعہ 17 مارچ 2017 23:02

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ایشیائی ترقیاتی بنک کے ایک وفد نے خیبر پختونخوا کے سیکرٹری محکمہ آبنوشی نظام الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔مشن لیڈرکیئوشی نکامسٹسو،اربن ڈیویلپمنٹ اسپیشلسٹ جنگ ہوکم،سینئر پراجیکٹ آفیسر پاکستان ریڈیڈنٹ مشن میاں شوکت شفیع،خیبر پختونخوا کے لئے پراجیکٹ مینجر CDIA نیل چیڈر شامل تھے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ آبنوشی کی معاونت ان کی ٹیم بشمول ڈپٹی سیکرٹری (ایڈمن) طفیل محمد اور محکمہ آبنوشی کے سینئر انجینئرز اور افسران نے کی۔

اجلاس میں سیکرٹری محکمہ آبنوشی نے پینے کے پانی کی صوبائی پالیسی 2015 اور صوبائی حکومت کی اصلاحات اور ترقیاتی اقدامات کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔انہوں نے بتایا کہ پینے کے پانی کی خیبر پختونخواکی پالیسی2015کی روشنی میں ماسٹر پلان کی تیاری پر پہلے ہی کام جاری ہے اسی لئے محکمہ آبنوشی اپنے ٹیوب ویلز بجلی کے نیشنل الیکٹرک گرڈ سے شمسی توانائی پر منتقل کر رہا ہے تاکہ طویل لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ آپریشن لاگت میں بھی کمی کی جاسکے اور محکمہ آبنوشی خیبر پختونخوا کے دیہی علاقوں کے تمام باسیوں کو پینے کے پانی اور نکاسی کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا کہ شہری علاقوں میں واٹسن پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد انہیں متعلقہ تحصیل میونسپل انتظامیہ کے حوالے کیا جا رہا ہے تاکہ وہ اس کو چلااور دیکھ بھال کر سکیں۔اس موقع پر مشن نے شہری ترقی کے پروگرام اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں سے متعلق اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔ سیکرٹری محکمہ آبنوشی نے کہا کہ انفرا سٹرکچر کی ترقی خصوصاً پانی کی فراہمی کی سکیموں کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے،استعداد کار بڑھانے اور ماسٹر پلاننگ کے لئے ایشیائی ترقیاتی بنک کی معاونت اور امداد کو سراہا جائے گا۔

انہوں نے مشن کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے محکمہ آبنوشی کے پراجیکٹس میں گہری دلچسپی لینے پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پر محکمہ آبنوشی کے سینئر افسران بشمول انجینئر بہرہ مند خان،انجینئر عبدالسمیع اور انجینئر امجد شمشیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :