سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو پارٹی کا اثاثہ تھے، خدمات کو پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، صدر پیپلز پارٹی سندھ

8کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے ، نثار احمد کھوڑو

جمعہ 17 مارچ 2017 22:57

سابق ایم پی اے عبداللطیف منگریو پارٹی کا اثاثہ تھے، خدمات کو پارٹی ..
ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر اور سینئر صوبائی وزیر کی سابق ایم پی اے عبد اللطیف منگریو کے فرزند ذوالفقار اور وسیم لطیف منگریو سے ان کی رہائشگاہ پر اظہار تعزیت ۔مرحوم پارٹی کا اثاثہ تھا ان کی خدمات کو پارٹی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ۔ان کے انتقال سے ٹنڈوالہیار میں بڑا خلہ پیدا ہوا ہے سابق ایم پی اے عبد اللطیف منگریو ایک انسان دوست شخصیت تھے ۔

ان خیالات کا اظہار پی پی کے صوبائی وزیر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو نے مسن میں عبد الطیف منگریو کی رہائشگاہ پر ورثہ سے اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

2018کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی پورے ملک سے کامیابی حاصل کرکے بلاول بھٹو زرداری کو ملک کا وزیر اعظم بنائیں گے انہوں نے کارکنان اور محب وطن شہریوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہوچکا ہے اور تمام کارکنان وشہری محب وطن ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے مردم شماری کی ٹیم سے بھرپور تعاون کرتے ہوئے اپنے فیملی کے تمام افراد کا صحیح اندراج کرائیں کیونکہ مردم شماری ہماری زندگی کا سوال ہے ۔

سندھ کے وسائل آبادی کی بنیاد پر حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے ۔اور تمام کارکنان مردم شماری کے ساتھ ساتھ 4اپریل کو شہید ذوالفقا ر علی بھٹو کی برسی کے موقع پر لاڈکانہ پہنچ کر خراج عقیدت پیش کریں ۔اس موقع پر پی پی حیدر آباد ڈویژن کے صدر سید علی نواز شاہ رضوی ،ضلعی صدر ٹنڈوالہیار ذوالفقار ستار بچانی ،جنرل سیکریٹری مولا بخش تھیبو ، انفارمیشن سیکریٹری ظہیر احمد پتافی ،رمضان مری ، غلام محمد باغی ،ڈاڈا محمد آریسر،ٹاؤن کمیٹی چیئرمین چمبڑ جبرا ن امین حیدری لغاری ،یوسی چیئرمین عاصی عبد الواحد ھکڑو،مختیا ر احمد لغاری ،عباس پلھ،شاہنواز لغاری ،لیاقت رستومانی ،جمیل احمد درس،میر خا ن عاقلانی سمیت سینکڑوں پی پی کارکنان بھی موجود تھے۔