پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی کاروائی، شہر بھر میں جعلی مرچیں بیچنے والا خفیہ گروہ ڈھونڈ نکالا

لاہور سے باہر واقع خفیہ یونٹ سے غلط نام اور پتہ درج کر کے بڑے سٹورز کو جعلی مرچ مصالحے سپلائی کیے جاتے تھے‘ڈائریکٹر آپریشنز

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل کی کاروائی، شہر بھر میں جعلی مرچیں بیچنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور میعاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی لاہور کی ٹیم نے پنجاب فوڈ اتھارٹی ویجیلنس سیل نے کاروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں جعلی مرچیں بیچنے والا خفیہ گروہ ڈھونڈ نکالا۔گلبرگ ٹائون کی ٹیم نے متعدد دوکانوں پر موجود مرچوں کو چیک کیا تو ان میں ملاوٹ سامنے آئی۔

متعلقہ برانڈ کے متعلق تحقیات کرنے پر انکا فوری سراغ نا ملا جس پر ویجیلنس سیل حرکت میں آ گیا اور خفیہ آپریشن کرتے ہوئے نامی اور بے پتہ گروہ کا سراغ نکال لیا۔ڈائریکٹر آپریشنز رافیعہ حیدر نے بتایا کہ شہر سے باہر کاہنہ سے 8کلومیٹر دور یونٹ پر چھاپہ مار کر 3800کلو مرچیں، 3100کلو ہلدی اور 1200بوری خام مال اور لکڑی کا برادہ موقع سے برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

متعلقہ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی تا ہم تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔مزید کاروائیاں کرتے ہوئے لنک وحد ت روڈ پر نونی جی پان شاپ ، کلفٹن کالونی میں جھولے لعل پان شاپ اور مون مارکیٹ میں ریاض پان شاپ ،پھول پان شاپ کو گٹکا بیچنے اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پر سیل کر دیا۔ رحمان سوپر سٹور سے حبیب کوکنگ آئل اور حبیب بناسپتی کے سیمپلز حاصل کیے۔

ندیم شہید رو ڈ پر واقع دپو ولی آئل ملز سے ولی کوکنگ آئل اور ولی گھی کے سیمپلز لیے۔ قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ماہیر فوڈ انڈسٹریز(پرائیویٹ لمیٹڈ)کو ملازمین کی ناقص جسمانی حالت، گندے فرش، نمک میں مکھیاں،صفائی کے ناقص حالات، کیمیکل نمک کو بغیر کسی لیبل کے ڈرموں میں سٹور کرنے پر12ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ماڈل ٹائون میں ذائقہ ریسٹورنٹ کو اشیاء خوردونوش کی سٹوریج کے لیے نیلے کیمیکل والے ڈرم استعمال کرنے، ملازمین کی ناقص جسمانی حالت اور حشرات کی روک تھام کے نامناسب انتظامات کی بنا پر 3500روپے جرمانہ عائد کیا۔

ماڈل ٹائون میں حافظ چنے ریسٹورنٹ کو2ہزار روپے جرمانہ جبکہ گلشن راوی میں ڈیلائٹ پیور ڈرنکنگ واٹر پلانٹ ، آبِ حیات واٹر ،فارما جن واٹر،کو پانی کے سیمپلز فیل ہونے کی صورت میں پروڈکشن روک دی گئی۔مزید کاروائیوں میں کاکا بھائی چنے،فیضی مرغ چنے،مہر جی چٹخارہ پوائنٹ،مہر جی ملک پوائنٹ، بسم اللہ ہوٹل،لاہوری فوڈز،الرحمن سٹور،پاک کشمیر نان شاپ اور کیکس اینڈ بیکس کوبہتری اور فو ڈ لائسنس بنوانے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :