ڈولفن سکواڈ کے جوان شہریوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں‘ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف

جمعہ 17 مارچ 2017 22:55

ڈولفن سکواڈ کے جوان شہریوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کر رہے ہیں‘ڈی آئی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2017ء) ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ کے جوان شہریوں کی حقیقی معنوں میں خدمت کر کے لاہور پولیس کی عزت و وقار میں اضافہ کر رہے ہیں۔ماضی میں جتنے بھی سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا ہے وہ فرائض منصبی ادا کرتے ہوئے یا شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے کیا ہے۔

اگر اس شہر میں امن و امان قائم اور سکون ہے تو اسکے پیچھے لاہور پولیس کے جانبازسپاہیوں کی انتھک محنت اور لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کی اولین ترجیح ہے۔ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے گزشتہ روز جس بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری سے چھینی ہوئی رقم واپس دلوائی ہے وہ انتہائی قابل ستائش ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈولفن سکواڈ کے ASIعبدالرائوف سیکٹر انچارج سٹی، عدنان ، زوہیب اور عبدالرحمن ٹیم نمبر 1 نولکھا نکلن روڈ میزان بینک کے قریب گشت کر رہے تھے کہ اچانک 2کس نامعلوم ملزمان موٹر سائیکل سوار ڈاکوبینک سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکلوا کر واپس جانے والے شہری حافظ ایاز سے رقم چھین کر فرار ہو گئے جس پر ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں نے ڈاکوئوں کا تعاقب کیا اور2ڈاکوئوں میں سے ایک ڈاکو غلام علی کو گرفتار کر کے لوٹی ہوئی رقم واپس شہری کو دے دی اور ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے مزید تفتیش کیلئے متعلقہ تھانہ کے حوالہ کر دیا۔

(جاری ہے)

شہری حافظ ایاز نے ڈولفن سکواڈ کے اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج اپنے دفتر میں ڈولفن سکواڈ کے بہادر جوانوں کو نقد انعام و CCIIدینے کی تقریب سے کیا۔اس موقع پر ایس پی مجاہد فیصل شہزاد بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے اس موقع پر ایس پی مجاہد فیصل شہزادکو بھی بہترین سپرویژن پر شاباش دی۔ انعام وصول کرنے والوں میں ASIعبدالرئوف، عدنان زوہیب، وقار اور عبدالرحمن شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :